بین سٹوکس 20

بین سٹوکس کو ایکشن میں آنے کی اجازت مل گئی

لندن (رپورٹنگ آن لائن) انگلش فاسٹ بولر بین سٹوکس کو کرکٹ میں واپسی کی اجازت مل گئی، وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ میں ڈرہم کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ بین سٹوکس رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والی ایشز سیریز کے بعد سے کسی بھی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ فروری میں ٹریننگ سیشن کے دوران چہرے کی ہڈی فریکچر ہونے کے باعث انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم 34 سالہ آل راؤنڈر نے مکمل ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی ہے اور امکان ہے کہ وہ وورسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں کریں گے۔

ڈرہم کلب کے کوچ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ریان کیمبل نے کہا کہ بین سٹوکس یقینی طور پر بولنگ کریں گے اور ممکن ہے کہ ایک اننگز میں نئی گیند سے بھی آغاز کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹوکس اس وقت صرف ڈرہم کلب کی کامیابی پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کے لیے واپسی بعد میں ہوگی۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ اور پھر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہیں، جہاں ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں