لاہور(رپورٹنگ آن لائن)بین الاقوامی مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے ماڈلز کو منتخب کر لیا گیا پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل و گلوکارہ شائرہ رائے کی تاج پوشی آور ایوارڈ سے نوازا گیا فیشن انڈسٹری کے فروغ اور دنیا بھر میں پاکستان کی جانب سے مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے میل فی میل ماڈلز کو منتخب کرلیا گیا جس کی تقریب کا اہتمام الہ دین لاو نج گلبرگ 2 میں کیا گیایوارڈ شو میں منتخب ہونے والے حسین چہروں کو ایوارڈ دیے گئے

اس موقع پر پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماڈل شائرہ رائے نے گلوکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاءسے خوب داد سمیٹی تقریب میں آر جے ڈاکٹر اعجاز وارث اور شائرہ رائے نے بطور میزبان حصہ لیا اس موقع پر 2022 کے مسٹر پاکستان ،مس پاکستان اور مسز پاکستان کی تاج پوشی بھی کی گئی

صدر مسٹر، مس، مسز پاکستان سونیہ احمد کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جو ہر سال پاکستان سے نئے ٹیلنٹ کو منتخب کرکے ان کو بین الااقوامی سطح پر ہونے والے مقابلہ حسن کے مقابلوں شرکت کا موقع فراہم کرتی اس حوالے منعقدہ تقریب میں مس ٹرانس پاکستان 2021 شائرہ رائے نے مقابلہ جیتنے والو. کی تاج پوشی کی گئی جبکہ مس پاکستان ثمن شاہ کی تاج پوشی کرتے ہوئے ان کو بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فیشن کو پرموٹ کرنے پر ایوارڈ دیا گیا اور ان کی کار کردگی کو سراہا گیا جبکہ مس معروف ماڈل و اداکارہ اریچ چودھری کی تاج پوشی کی گئی پاکستان گلوبل 2022 کا ایوارڈ ثنائ حیات کودیا گیا،مسٹر پاکستان گلوبل 2022 کا ایوارڈ محمد عمر کو دیا گیا،

مسز پاکستان ورلڈ 2022 کا ایوارڈ مسز ندا خان کو دیا گیا،مسٹر پاکستان ورلڈ 2022 کا ایوارڈ عطااللہ گجر کو دیا گیا،مسٹر پاکستان یونیورسل 2022 کا ایوارڈ مسٹر علمدار کو دیا گیا،مس پاکستان یونیورسل 2022 کا ایوارڈ ڈاکٹر شفق کو دیا گیا،
ماڈلنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تقریب میں شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مس ٹرانس جینڈر پاکستان شائرہ رائے نے کہا کہ میں بطور گلوکارہ اور ماڈل پاکستانی ثقافت کو دنیا بھر میں پرموٹ کر رہی ہوں اس کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہی ہوں انہوں نے کہا ان دنوں اپنے نئے ویڈیو سونگ کی تیاری میں مصروف ہوں جلد اس کی ویڈیو ریکارڈنگ مکمل کرلی جائے گی جبکہ میرے میوزک البم سے گانوں کو میوزک حلقوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے









