رانا ثناء اللہ 13

بھارت ، اسرائیل پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہیں’ راناثنااللہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار میں ملوث ہے، دہشتگردوں کو پیسے، ہتھیار زیادہ مل رہا ہے، اسرائیل بھی اس میں ملوث ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ دہشتگرد جس ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں یہ توان کے بس کی بات نہیں تھی، اس جنگ میں اسرائیل کے ملوث ہونے کی بات بھی کافی حدتک سچ ہے،

دہشتگردوں کوپیسے، ہتھیار زیادہ مل رہاہے،اسرائیل بھی اس میں ملوث ہے،یہ سب سچ ہیں۔راناثنااللہ نے کہا کہ ہمارا دشمن ہم پرایک جنگ مسلط کرتاہے تو پھرہم اس کولڑیں گے، یہ امن وامان کی صورتحال نہیں ایک جنگ ہے۔ اس جنگ میں ہمارے دشمن کے ملوث ہونے میں کوئی شک نہیں ، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار میں ملوث ہے، افغانستان اوربھارت اس جنگ میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جعفرایکسپریس میں لوگوں کو شہید کرنے والوں کے بھارت سے رابطے تھے، یہ دشمن ملک کی طرف سے پاکستان پرحملہ ہے، یہ ایک جنگ ہے اوراس کو جنگ سمجھ کرلڑی جانی چاہیے، ہم اس کو امن وامان کی صورتحال سے متعلق مسئلہ سمجھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کوجوعزت ملی ہے اس کے بغض میں دشمن نے یہ جنگ مسلط کی ہے، معرکہ حق سے پہلے دہشتگردوں کو اس طرح کی حمایت حاصل نہ تھی،

بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنجیدہ ہے، اس جنگ کو پوری قوم کومل کر لڑنا چاہیے۔راناثنااللہ نے کہا کہ جو فیصلے ہوئے ہیں ان پرعمل کیاجائے گا، عوام کو جو توقعات حکومت،سکیورٹی اداروں سے ہیں ان کوپوراکرنے کیلئے فیصلے ہوئے ہیں، دہشتگردوں کی وجہ سے عوام کی جان عذاب میں ہے، کالعدم بی ایل اے اور فتنہ الخوارج کاگٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف ہے، اس جنگ کو لڑنے کیلئے جوبھی ہم سے ہوسکاہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں