ڈونلڈ ٹرمپ 8

ٹرمپ، نیتن یاہو رابطہ، مختلف محاذوں پر ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے مختلف محاذوں پر رابطہ اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خلیج میں امریکی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ترک صدر اردوان اور ان کے رفقا کی جانب سے اسرائیل کے خلاف دیے گئے بیانات کی سنگینی کا معاملہ بھی اٹھایا اور اسرائیل کی سرحدوں کے ساتھ حفاظتی زونز برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں