نسیم وکی 98

بطور رائٹر و ڈائریکٹر جتنے اسٹیج ڈرامے کیے سب کو توقع سے زیادہ کامیابی ملی ‘ نسیم وکی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) معروف کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ بطور رائٹر و ڈائریکٹر میں نے جتنے بھی اسٹیج ڈرامے کیے ہیں ان سب کو توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے ، میں نے فیملیوں کے لئے اسٹیج ڈرامے شروع کیے اور یہی وجہ ہے کہ میرے اسٹیج ڈرامے کو دیکھنے کے لئے پرستار بڑی تعداد میں آتے ہیں ۔

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب اسٹیج ڈرامہ ایک ہی ڈگر پر چل رہا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے موضوعات کو سامنے لایا جائے جس میں طنز و مزاح ، کامیڈی اور میوزک شامل ہو تاکہ دیکھنے والوں کو ایک اچھی تفریح میسر آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگ جتنے گھٹن زدہ ماحول میںرہ رہے ہیں ان کے لئے تفریحی سر گرمیوں کا اہتمام ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں