یوسف رضا گیلانی 79

بزنس سمٹ کے آٹھویں سالانہ اجلاس میں مختلف امور پر ہونے والی بحث عملی اقدامات اٹھانے میں مددگار ثابت ہوگی ، چیئر مین سینٹ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بزنس سمٹ کے آٹھویں سالانہ اجلاس میں مختلف امور پر ہونے والی بحث عملی اقدامات اٹھانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔

اسلام آباد بزنس سمٹ کے آٹھویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس اہم اجلاس میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے معاشی مستقبل کے حوالے پالیسی سازوں ، عالمی سرمایہ کاروں ، ماہرین کو اکٹھا کرنے ی تعریف کی۔ انہوںنے کہاکہ مختلف امور پر ہونے والی بحث عملی اقدامات اٹھانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ سینیٹ سرمایہ کاری کے تحفظ ، پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دینے ، اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے قانون سازی کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپکی کامیابی ہماری کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس اہم اجلاس کے باعث جو بھی سفارشات سامنے آئیں گی وہ مستقبل میں پالیسی سازی اور قانون سازی میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں