excise 17

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ لاہور کی موٹر برانچ میں ایجنٹوں کا داخلہ بند چیکنگ کے لیے ڈایریکٹر نے دروازے پر ٹیم تعینات کردی۔

میاں تنویر سرور۔

ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی جام سراج نے موٹر برانچ لاہور میں ایجنٹوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دفتر کے دروازے پر ٹیم تعینات کردی یے۔
انسپکٹرز اور کانسٹیبلز پر مشتمل ٹیم دن بھر موٹر برانچ کے دروازے پر کھڑی رہی اور کسی بھی ایجٹ کو دفتر میں داخل نہ ہونے دیا گیا۔
ٹیم نے موٹر برانچ میں آنے والے شہریوں کے کوائف مین گیٹ پر رکھے رجسٹر میں درج کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ان کی متعلقہ آفس یا ڈیسک تک رہنمائی بھی کی

ذرائع کے مطابق سائل کی گاڑی اور ملکیت سے متعلق معلومات کی مکمل تصدیق کے بعد ہی اسے دفتر میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے، جبکہ کسی بھی ٹاؤٹ یا ایجنٹ کو داخلے کی اجازت نہ دی گئی

شہریوں کی معاونت کے لیے ایک خاتون اور ایک مرد انسپکٹر کو انفارمیشن ڈیسک پر تعینات کیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی جام سراج نے تمام انسپکٹرز، کانسٹیبلز اور دیگر عملے کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ افراد کے غیر ضروری داخلے اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں