جمشید اقبال چیمہ 184

این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار نامزدکرنے پر وزیر اعظم ،پارلیمانی بورڈ کامشکور ہوں’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہاہے کہ حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدوار نامزدکرنے پر وزیر اعظم عمران خان اور پارلیمانی بورڈ کامشکور ہوں،انشااللہ ضمنی انتخاب میںبھرپور کامیابی حاصل کر کے ثابت کریں گے کہ لاہوراب تحریک انصاف کا قلعہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جمشیداقبال چیمہ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف متحد ہو کر ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی اوربھرپور کامیابی سمیٹے گی اورانشااللہ یہ تسلسل2023 کے عام انتخابات میں بھی جاری رہے گا۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسیوں کی بجائے اصلاحات کے عمل کے ذریعے کئی دہائیوں کے بیگاڑکو درست کرنے کے لئے عمل پیرا ہے اور اب ملک درست سمت میں گامزن ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سیاست کی پیش نظر رکھنے کی بجائے ملک و قوم کے مستقبل کومقدم جانا ہے اوراسی تناظر میںپالیسیاں ترتیب دی گئی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ضمنی انتخاب میںکامیابی کے لئے تحریک انصاف متحد ہے اور یہ نشست جیت کر قیادت کو تحفہ دیںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں