ایمل ولی خان 13

ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں، ایمل ولی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات کو یہاں پہنچانے کے ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت اور ان کو لانے والے ہیں۔

ایمل ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت گزشتہ ڈھائی سال میں ہر لحاظ سے بدترین طور سے ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو ایک مسلسل ہیجانی کیفیت میں مبتلا رکھ کر کرپشن کا ایک بازار گرم رکھا ہوا ہے، یہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں کبھی سنجیدہ نہیں رہی۔اے این پی رہنما نے کہاکہ ہم تحریک انصاف اور اس کو لانے والوں، دونوں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں