ایل پی جی 17

ایل این جی کی قیمت میں 21فیصد سے زائد کی کمی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اوگرا نے ستمبر کے لیے لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 3.91ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.19ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.22ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں