اوکاڑہ (شیر محمد )تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل تھے جبکہ چیئرمین بورڈ فیصل اعجاز نے تقریب کی صدارت کی۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل غلام حسین بھٹی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔
تقریب میں انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تمام گروپس کے اول، دوم اور سوم پوزیشن ہولڈرز میں تعریفی اسناد، طلائی، نقدی اور کانسی کے تمغے اور انعامی رقوم کے چیکس تقسیم کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دو طلبہ کو ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں لیپ ٹاپ بھی بطور انعام فرام کیے گئے۔ شرکا نے کامیاب طلبہ و طالبات کی نمایاں کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز قوم کا قیمتی سرمایہ اور ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے کامیاب طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت نظم و ضبط اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملکوں قوم کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں اور اعلی اخلاقی اقدار کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ تمام پوزیشن ہولڈرز کو اپنے دفتر بلا کر انہیں انعامات دیے جائیں گے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، سپرنٹینڈنٹ ہائی سیکیورٹی جیل محمد زبیر چیمہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد سرویا، ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ساہیوال کیمپس احمر ذوالفقار، ساہیوال یونیورسٹی ڈاکٹر محمد رفیق، پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر ممتاز احمد وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رائے ناصر، سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ مس شازیہ بانو، سی ای او ایجوکیشن ساہیوال محمد خالد عالم سمیت سرکاری افسران مختلف سکولز و کالجز کے پرنسپلز، اساتذہ، طلبہ و طالبات، والدین اور بورڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز کے ہمراہ یادگاری فوٹو بھی بنوایا۔









