تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی بندرگاہوں پر 27 دنوں سے جاری امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ملک کے شہریوں سے توانائی کے استعمال میں بچت کی اپیل کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مسعود پزشکیان نے توانائی کے استعمال کے انتظام کے لیے حکومتی منصوبوں کے جائزے کے اجلاس کے دوران کہا کہ کھپت کے پیٹرن کی اصلاح کے لیے ملک بھر میں عوامی تحرک ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد محض ایک تکنیکی اقدام پر عمل درآمد کرنا نہیں ہے بلکہ توانائی کی کھپت کو کم کرنے اور ملک کی صلاحیتوں کے بہترین استعمال میں لانے کے لیے ایک عوامی ثقافت قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف بجلی کی کھپت کو کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں 10 چراغ جلانے کے بجائے، ہم صرف دو پر اکتفا کرتے ہیں۔ اس میں کیا برائی ہے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری بحری ناکہ بندی کی طرف بھی اشارہ کیا۔









