تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان رواںہفتے روس کا دورہ کریں گے جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر 27 اکتوبر کو ماسکو میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے آٹھویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنماں کے درمیان دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے میں دوطرفہ تجارت کے فروغ، توانائی اور غذائی تحفظ، اور بین الاقوامی شمالی-جنوبی ٹرانسپورٹ راہداری سے متعلق امور شامل ہیں۔اس راہداری کا مقصد روس، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے درمیان تجارتی روابط اور سامان کی نقل و حمل کو بہتر بنانا ہے۔دونوں صدور علاقائی و عالمی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ تاہم ایرانی سفیر کے مطابق ملاقات کے دوران کسی نئے معاہدے پر دستخط طے نہیں کیے گئے۔









