باقر قالیباف 10

ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی، باقر قالیباف

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں یا دبا کے سامنے نہیں جھکے گی، جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور دھونس و دھمکیاں بند نہیں کرتا، وہ ناقابلِ اعتبار رہے گا۔

باقر قالیباف نے کہا کہ جب تک امریکا اپنے توڑے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتا، امریکی دعوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابلِ تصور جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں