جے ڈی وینس 10

ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی نائب صدر

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے مضبوط پوزیشن میں ہے۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی اس جنگ کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے، یہ ان کے مفاد میں نہیں، میرا خیال ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آرہے ہیں اور سنجیدہ تجاویز پیش کر رہے ہیں، جن کی ہم یقینا تصدیق کریں گے۔امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اس معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ امریکی عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں