اسرائیل کاٹز 13

ایران کیخلاف جاری جنگی مہم ابھی اپنے اختتام سے بہت دور ہے، اسرائیل کاٹز

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگی مہم ابھی اپنے اختتام سے بہت دور ہے۔

اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، اسرائیل ضرورت پڑنے پر بڑی طاقت کے ساتھ حملہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف مہم ابھی بہت دور تک جاری رہنے والی ہے، اسرائیل اپنی فوجی تیاری برقرار رکھے ہوئے ہے اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ کارروائی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں