اسماعیل بقائی 104

ایران کی پاکستان کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہونیکی تصدیق

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہونیکی تصدیق کردی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایک بار پھر امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کردی اور واضح کیا کہ پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں، امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ثالثوں نے ایران سے رابطہ کیا اور سفارتکاری جاری رکھنے پرگفتگو کی تاہم عارضی جنگ بندی کیلیے ثالثوں کے ذریعے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔اس سے قبل برطانوی خبر رساں ایجنسی نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو امریکی صدر کا سخت پیغام بھجوایا ہے۔خبر ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں ، ان مطالبات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔ادھر امریکی میڈیا نے دعوی کیا کہ ایرانی حکومت جنگ کیخاتمیکیلیے سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونیکو تیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں