ٹرمپ 10

ایران نے مزید حملے کئے تو 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرینگے،صدر ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے مزید حملے کیے تو امریکا ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا ایران کے خلاف پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا ہے، ایران کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے اور وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ معاہدے کے قابل بھی ہے یا نہیں، اور نہ ہی یہ یقین ہے کہ وہ اس پر عمل کرے گا۔

صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ اگر ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو پھر اس نے تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیوں کئے تو ٹرمپ نے جواب دیا سچ پوچھیں تو وہ کچھ پاگل پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کا رویہ غیر معمولی ہے، وہ کچھ حد تک قابو سے باہر ہیں لیکن پھر بھی وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے انہیں بہت سخت نشانہ بنایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ آیا امریکا ایران کے ساتھ مکمل فوجی جنگ کی طرف واپس جا رہا ہے، ٹرمپ نے کہا میں نہیں جانتا، ہمارے پاس جیتنے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن فوجی لحاظ سے ہم پہلے ہی کامیاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں