ڈین کین 24

ایران سے جنگ کا فیصلہ میرے گریڈ سے اوپر کی بات ہے،سربراہ امریکی فوج

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی ریڈ لائن کیا ہے، یہ میری تنخواہ کے گریڈ سے اوپر کی بات ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کم درجے کی آگ ہے، فی الحال ایسا لگ رہا ہے کہ ایران جنوبی خطے میں تنکوں کا سہارا لے کر کچھ کرنے کی کوشش میں ہے۔

ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے، وہ خود کو برقرار رکھنے کی جدوجہد میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں