ٹرمپ 16

ایران سے افزودہ یورینیم معاہدہ کیے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کیے بغیر بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے، ایران کی جانب سے امریکی فوج پر حملہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے تحت ایران نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکے گا، ایران کے ساتھ معاہدے کی صورت میں آبنائے ہرمز فوری کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا، ایران کے ساتھ ڈیل کی صورت میں سپریم لیڈر سے ملاقات ممکن ہے، جبکہ ایک صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آپ جلد جان جائیں گے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہے کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امن قائم ہونا لبنان کیلئے اچھا ہوگا، لبنان کی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، حزب اللہ سے لبنان کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔

یوکرین روس جنگ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے حل کیلئے مصالحت ضروری ہے، یوکرین کے صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن ملاقات کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں