معاہدے 12

ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری

وارسائی (رپورٹنگ آن لائن) ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معاہدے پر دستخط کے موقع پر فرانسیسی صدر میکرون بھی موجود تھے، صدر ٹرمپ نے وارسائی میں عشائیے کے دوران معاہدے پر دستخط کئے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد معاہدہ نافذ العمل ہوگیا ہے۔

امریکی ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ امریکہ اور ایران کے صدور نے مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کئے ہیں، معاہدے پر دستخط پہلے جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہونا تھے، تاہم ایک ثالث ملک کے سفارتکار اور ایک دوسرے ذریعے نے بدھ کے روز بتایا کہ فریقین کے درمیان اس عمل کو پہلے مکمل کرنے اور جلد عملدرآمد شروع کرنے پر بات چیت جاری تھی۔

سفارتی ذریعے نے بتایا تھا کہ اس پیشرفت کا مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا تھا کیونکہ دونوں فریق اس معاملے پر پہلے ہی متفق تھے اس عمل میں ایک وجہ وائٹ ہاؤس پر معاہدے کے متن کو جاری کرنے کیلئے بڑھتا ہوا سیاسی دباؤ بھی ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں