میگھا 12

اپنی مٹی سے جڑے رہنا ہمیشہ سے اچھا لگتا ہے ‘ میگھا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ اپنی مٹی سے جڑے رہنا ہمیشہ سے اچھا لگتا ہے کیونکہ یہی میری اصل شناخت ہے،دنیا کے کئی ممالک جا چکی ہیں اورہر جگہ پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کیا۔ ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ گلوکار عباس جٹ کے ساتھ جتنا بھی کام کیا ہے وہ بیحد کامیاب رہا اور شائقین نے ہماری جوڑی کو بھرپور پذیرائی دی۔

انہوں نے فلمسازوں پر زور دیا کہ وہ اردو فلموں کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ پنجابی فلموں کی کامیابی کے بغیر پاکستانی فلم انڈسٹری کی حقیقی ترقی اور کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معیاری پنجابی فلمیں فلمی صنعت کو ایک نئی زندگی بخش سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں