او آئی سی 168

او آئی سی کی فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

قاہرہ(رپورٹنگ آن لائن)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے جارحانہ حملے میں 3 فلسطینیوں کو قتل اور 70 کو زخمی کرنے کا اقدام قابل مذمت ہے۔اسلامی تعاون تنظیم نے نابلس میں فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کو تباہ کرنے کے اسرائیلی اقدام کی بھی مذمت کی ۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں فلسطینی کمانڈر سمیت دو فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے چار فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں