ڈونلڈ ٹرمپ 16

امیر قطر اور امریکی صدر کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

دوحہ(رپورٹنگ آن لائن) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

قطری امیر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ طے پانے والی مفاہمتوں کو تمام متعلقہ فریقوں کی منظوری حاصل ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے قطر اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا، خطے اور دنیا کی حالیہ پیش رفت، کشیدگی میں کمی کے لئے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

قطری امیر کے دفتر کے مطابق قطر اس معاہدے تک پہنچنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہر اس اقدام کی حمایت کرتا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کو فروغ دے۔

نیز خطے کے ممالک کے درمیان امن، تعاون اور مثبت تعلقات کے مواقع کو مضبوط بنائے، قطر خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لئے سفارت کاری اور مذاکرات کو مؤثر ذریعہ سمجھتا ہے اور پائیدار امن کے قیام کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں