ٹرمپ 12

امید ہے ڈیموکریٹ گورنر ہماری پالیسی جاری رکھیں گی، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے ٹیکساس کی نئی گورنر سرحد پر سیکیورٹی پالیسی جاری رکھیں گی۔

صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ نئی ڈیموکریٹ گورنر ٹیکساس میکسیکو بارڈر پر ٹرمپ انتظامیہ کی تعینات سیکیورٹی کو ہٹائیں گی تو صدر ٹرمپ کا رد عمل کیا ہوگا؟ صدر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ انہیں امید ہے ٹیکساس کی نئی گورنر سرحد پر سیکیورٹی پالیسی جاری رکھیں گی۔

صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہاں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں جو بدترین صورتحال تھی وہ اب بہترین ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر نومنتخب گورنر ان کی پالیسی جاری نہیں رکھیں گی تو وہ خود اپنی پالیسی جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں