اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی آل رائونڈر شاداب خان پر ابوظبی ٹی 10 لیگ میں امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرنے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔شاداب خان کوشیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں یو اے ای بلز اور عربیئن ایسز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر برہمی ظاہر کرنے پر سزا دی گئی۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب یو اے ای بلز کے بیٹر نے بانسر کھیلنے کی کوشش کی، تاہم گیند ان کے بلے سے نہ لگی۔
شاداب خان کا خیال تھا کہ گیند کو وائیڈ قرار دیا جانا چاہیے تھالیکن امپائر نے ایسا نہیں کیا، اس فیصلے پر شاداب نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بیٹ زمین پر دے مارا اور بانڈری کے قریب موجود دوسرے امپائر کی جانب دیکھا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق شاداب خان نے ابوظبی ٹی 10 کے ضابط اخلاق کی سطح اول کی خلاف ورزی کی، ان پر آرٹیکل 2.8 کے تحت امپائر کے فیصلے سے اختلاف اور ناراضی ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا۔شاداب خان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ قبول کر لیا۔









