کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف رہنمائوں نے بلاول ہاس میں ملاقاتیں کیں۔ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق وزیر مذہبی امور و اوقاف ریاض حسین شاہ شیرازی نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور انہیں سجاول کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بیرسٹر ضمیر گھمرو نے بھی ملاقات کی، جس میں قانون سازی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق سندھ کے سینئر سیاست دان قائم علی شاہ نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی، اس موقع پر سید اسد علی شاہ اور ڈاکٹر محمد مسنون شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔









