لیون پینیٹا 13

امریکی اقدامات سے ایران سرینڈر نہیں ہوگا، لیون پینیٹا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف چھیڑی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کامیابی نہیں ملے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کرکے امریکا پر اقتصادی دباو بڑھا رہا ہے۔لیون پینیٹا نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں امریکی فوج کے سابق افسر Cedric Leighton نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کو غذائی اجناس اور طبی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جنگی جرم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں