یورپی یونین 11

امریکہ نے نام نہاد “تجارتی رازوں کی چوری” کے بیانیے کو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) امریکہ نے امریکی انٹلیکچوئل پراپرٹی ایکٹ کے مطابق تجارتی راز چوری کرنے کے الزام میں پانچ چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیں ۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے نام نہاد “تجارتی رازوں کی چوری” کے بیانیے کو کو بڑھا چڑھا کر تے ہوئے چینی کمپنیوں کو بدنام کیا اور ان پر پابندیاں عائد کیں۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چینی مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کی تیز رفتار ترقی، بنیادی تحقیق پران کی طویل مدتی کوششوں اور جدت طرازی میں مسلسل سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے، اور اس کا نام نہاد “تجارتی رازوں کی چوری” سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی گمراہ کن مہم اور دباؤ کو ختم کرے ، مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت کے لئے بہتر ماحول پیدا کرے، اور اپنے غلط اقدامات کو جلد از جلد درست کرے۔ بصورت دیگر چین، چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کے مضبوط تحفظ کے لئے ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں