ترمیم 16

امریکہ تجارتی پابندیوں کا وسیع اور غلط استعمال کرنے سے باز رہے ، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) یونائیٹڈ اسٹیٹس ٹریڈ ریپریزنٹیٹو (یو ایس ٹی آر )نے ” سنہ 1974 کے ٹریڈ ایکٹ سیکشن ” کی 301 دفعہ کے تحت، 60 معیشتوں کی جانب سے جبری مشقت سے تیار کردہ مصنوعات کی درآمدات پر پابندی کے حوالے سے اقدامات کو نافذ کرنے اور انہیں مؤثر طریقے سے لاگو کرنے میں ناکامی پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کی، اور متعلقہ معیشتوں پر 10 فیصد سے 12.5 فیصد تک اضافی محصولات عائد کرنے کے مجوزہ اقدامات پیش کیے۔

اس میں چین (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے ) کو 12.5 فیصد کی شرح محصول والی معیشتوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس پر چینی کاروباری حلقوں نے شدید عدم اطمینان اور قطعی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان نے اس پر کہا کہ امریکہ کی جانب سے ان تحقیقات کا آغاز اور محصولات کے اقدامات اختیار کرنا ، درحقیقت امریکی داخلی معیارات اور یکطرفہ قوانین کو دوسری معیشتوں پر لاگو کرنا ہے، جو بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات دباؤ ڈالنے کا طریقہ ہیں، جو واضح طور پر یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی پر مبنی ہیں اور غیر امتیازی اور منصفانہ مسابقت کے اصول کی بھی واضح خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی کاروباری حلقے امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معروضی حقائق کا احترام کرے، تجارتی پابندیوں کا وسیع اور غلط استعمال کرنے سے باز رہے ، قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کی طرف واپس آئے، اور تجارتی اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرے، تاکہ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں