امریکا 54

امریکا کے خصوصی تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں اسرائیل سے ہیں، امریکا میں برطانوی سفیر

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا میں برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ امریکا کے خاص تعلقات برطانیہ کے ساتھ نہیں بلکہ اسرائیل سے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں متعین برطانوی سفیر سر کرسچن ٹرنر نے امریکا کے سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انوکھی بات ہے کہ یہاں جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کو کٹھرے میں نہیں لایا جاسکا، یہاں تک کہ کوئی ان کو ہاتھ بھی نہیں لگا سکا۔

برطانوی سفیر کی طالبات کے ساتھ گفتگو اسی سال فروری کے وسط میں ایک پروگرام میں ریکارڈ گئی تھی جس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس خیال سے اتفاق نہیں کرتے کہ امریکا اور برطانیہ ایک دوسرے سے خصوصی تعلقات رکھتے بلکہ وہ جملے کو پسند نہیں کرتے جبکہ ماضی سے یہ تعلقات مضبوط نظر آتے ہیں۔دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفیر کی ذاتی رائے اور خیالات ہیں اور حکومت کی سرکاری پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں