اوٹاوا(رپورٹنگ آن لائن)کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے، اب کمزوری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے آنے والی غیر یقینی صورتحال پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے 1812 کی جنگ کا ذکر کیا اور برطانوی فوجی رہنما آئزک بروک کی مثال پیش کی، جنہوں نے اس جنگ میں امریکی پیش قدمی کے خلاف دفاع کیا تھا۔انہوں نے مقامی قبائل کے رہنما ٹیکم سی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے 1812 میں مختلف قوموں کو متحد کر کے امریکی توسیع پسندی کا مقابلہ کیا تھا ۔








