نیویارک (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ میں افغانستان کے قائم مقام مندوب نصیر احمد فائق نےطالبان رجیم کوآڑے ہاتھوں لے لیا، طالبان رجیم کو دہشت گرد،غیرقانونی اورعوام دشمن قراردے دیا۔
افغانستان کے قائم مقام مندوب نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کا اقوام متحدہ میں نشست کا دعویٰ یکسرمستردکردیا اور کہا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی ان حکومتوں کا آئینی وجائزحق ہےجوعوامی امنگوں کی بنیاد پربرسراقتدارآئی ہوں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں نصیر احمد فائق نے لکھا کہ گزشتہ 5سال میں طالبان رجیم نےنہ افغان عوام کےجائز مطالبات مانےاورنہ ہی عالمی برادری کی پرواہ کی، بین الاقوامی دہشتگرد گروں کی سرپرستی اورحمایت سے افغانستان اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہو ئی۔
نصیراحمد فائق نے مزید کہا کہ افغانستان میں کوئی جائزقومی نظام موجود نہیں، کرپشن، بیروزگاری، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے، طالبان رجیم کس بنیاد پراقوام متحدہ میں نشست مانگ رہے ہیں؟
ماہرین کے مطابق افغان مندوب کا یہ سخت ردعمل طالبان رجیم کےطرزحکمرانی پرعالمی برادری کےمسلسل عدم اعتماداورسنگین تحفظات کی عکاسی کرتا ہے، طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی نےافغانستان کو عالمی تنہائی،معاشی بحران اورانسانی مسائل کےایک پیچیدہ دوراہے پر لاکھڑا کیا ہے۔









