طیب اردگان 46

اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں خطے کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: ترک صدر

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں خطے کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے الجزائر کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت نے ثابت کر دیا خطے کو درپیش سب سے بڑا سکیورٹی مسئلہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں ہیں۔

الجزائر کے صدر نے بھی اسرائیل پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی قبضے، بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں، لبنان پر کھلے حملوں اور غزہ کی پٹی میں اس کی وحشیانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں