اسحاق ڈار 19

اسحق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال

بشکیک (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کہ کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر آزمائش میں قائم رہنے والی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 2026 کے اجلاس اور اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا جاری عمل بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں