اسحاق ڈار 18

اسحاق ڈار کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار فلپائن اور کرغزستان کے کامیاب سفارتی دورے مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے فلپائن میں آسیان ریجنل فورم اور کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

فلپائن میں آسیان وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں دوروں کے دوران علاقائی تعاون اور مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، پاکستان نے آسیان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارمز پر فعال اور مؤثر سفارت کاری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں