اسحاق ڈار 13

اسحاق ڈار نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے دیگر سربراہانِ حکومت کے وفود بھی موجود تھے۔

تاجکستان کے صدر رحمان نے رہنماں کا خیرمقدم کیا اور رابطہ کاری، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے ایس سی او کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں