ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف گلوکار اریجیت سنگھ کی عمران ہاشمی کی فلم آوارہ پن 2 کے گانے سے پلے بیک سنگنگ میں واپسی ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار اریجیت سنگھ نے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم آوارہ پن 2 کے پہلے گانے یہ آوارہ پن کے لیے فلم کے پروڈیوسر وشیش بھٹ کے ساتھ دوبارہ کام شروع کیا ہے۔
امل ملک اس گانے کو کمپوز کیا ہے جسے تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وشیش بھٹ چاہتے تھے کہ یہ گانا عمران ہاشمی کے کردار شیوم پنڈت کے جذباتی سفر کی عکاسی کرے اور ان کا خیال تھا کہ اریجیت کی آواز اس کے لیے بالکل موزوں ہے۔واضح رہیکہ اریجیت سنگھ نے رواں سال کے آغاز میں اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی خبر دی تھی جس پر مداح افسرد ہوگئے تھے۔
آوارہ پن 2 میں عمران ہاشمی کے ساتھ لیڈ رول میں دیشا پٹانی موجود ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں شبانہ عظمی، سریندر وکی، وجے یانت کوہلی، اتل کمار شامل ہیں۔وشیش بھٹ کی پروڈیوس کردہ فلم 14 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔









