ہائیکورٹ 11

آٹھویں کلاس کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے سکول ٹیچر کی ضمانت خارج

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے آٹھویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے سکول ٹیچر کی ضمانت خارج کرتے ہوئے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو تمام سرکاری و نجی سکولوں میں اسٹاف کی بھرتی کے لئے واضح ایس او پیز مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھرتی سے قبل امیدواروں کی مکمل جانچ پڑتال ضروری ہے اورپولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت نادرا ریکارڈ کی تصدیق لازمی قرار دی جائے۔عدالت نے یہ بھی قراردیا کہ سکولز کے تمام سٹاف کا سابقہ ریکارڈ اورپس منظرکی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ طلبہ کے تحفظ کویقینی بنایاجاسکے،تعلیمی اداروں میں کوتاہی کی صورت میں پرنسپل اور اسکول مالکان بھی ذمہ دار ہوں گے۔مزید کہاگیا کہ ماضی کے مجرموں کے لیے سکولوں میں جگہ طلبہ کے لیے غیر محفوظ ماحول پیدا کر سکتی ہے،

لہٰذابھرتی کے عمل میں سخت احتیاط برتی جائے۔ عدالت نے نادرا کے سیکس آفینڈرز رجسٹرڈ سے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد ہی ٹیچرز کی بھرتی کی تجویز بھی دی،فیصلے کی کاپی آئی جی، چیف سیکرٹری،محکمہ سکول ایجوکیشن کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں