عدالت 14

آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی ( رپورٹنگ آن لائن) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں، بس اب آسمان کے ایک خدا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کا بھتیجا بے گناہ ہے جسے 60 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ وہ خود بیرون ملک تھے اور اسی دوران یہ سارا معاملہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سمیت ملکی حالات سب کے سامنے ہیں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں اب زمینی خداؤں کی طرف نہیں، آسمان کے ایک خدا کی طرف دیکھ رہا ہوں، آسمان والا ہی ہمارے اوپر رحم کرے گا اور وہی انصاف کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں