عہدیدار 32

آبنائے ہرمز کی زیادہ دیر بندش سے معاشی اثرات سنگین ہوتے جائیں گے، ایلن آئر

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار ایلن آئر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جتنے زیادہ دن بند رہے گی، اس کے معاشی اثرات اتنے ہی سنگین ہوتے جائیں گے۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایلن آئر نے کہا امریکہ اس صورتحال میں ایک ایسے بحران کا سامنا کر رہا ہے جس سے نکلنے کا کوئی اچھا راستہ موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ چین آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے مجوزہ ٹول سسٹم نہیں چاہتا تاہم چینی جہازوں اور کارگو کو اس آبی گزرگاہ سے آزادانہ آمدورفت کی اجازت مل جاتی ہے تو پھر بیجنگ کیلئے اس ٹولنگ نظام کے خاتمے کیلئے دباؤ ڈالنے کی ترغیب کم ہو جائے گی۔

ایلن آئر کا مزید کہنا تھا کہ عملی طور پر مجھے نہیں لگتا کہ امریکہ اور چین کے حالیہ دوطرفہ سربراہی اجلاس کے نتیجے میں ایران پر آبنائے ہرمز کا کنٹرول چھوڑنے کیلئے دباؤ میں کوئی اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں