عظمیٰ بخاری 11

6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے’عظمیٰ بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے،اس دن پاک فوج نے جرات و بہادری کی لازوال مثالیں قائم کیں،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخ رقم کی۔

انہوں نے یوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاکستانی قوم کا جذبہ حب الوطنی بھی دیدنی تھا،پاکستانی قوم نے اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ جنگ ستمبر لڑی،جنگ ستمبر کے شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔معرکہ حق کے دوران پاکستانی قوم میں 1965ء والا جذبہ حب الوطنی دیکھنے کو ملا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست دشمن آج تک نہیں بھول پایا۔

شاہینوں نے بھارت کے جدید ترین 8لڑاکا طیارے گرائے، ہمیں بطور قوم ایسے جذبہ حب الوطنی کی ضرورت ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسی جذبے سے پاک فوج قوم کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریگی،پاکستانی قوم دشمن کے ناپاک اعزائم اور دہشتگردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں