کراچی (رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا اب فیصلے سڑکوں پر ہوں گے،پیٹرول لیوی ختم کیے بغیر دھرنے ختم نہیں ہوں گے، اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینر سے ہمارا مارچ نہیں روکا جا سکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول لیوی ختم کیے بغیر دھرنے ختم نہیں ہوں گے، اسلام آباد میں لگائے گئے کنٹینر سے ہمارا مارچ نہیں روکا جا سکتا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ہمارے پاس پلان اے، بی اور سی موجود ہے، بہتر یہ ہے کہ حکومت حالات خراب نہ کرے، اسلام آباد میں عوام کے معمولات سکون سے چلنے دے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، کیا کرایوں میں کمی کی ہے؟ کیا اس کی بھی ایپ ہے؟ ریلوے میں عوام کو کیا ریلیف دیا ہے؟
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ لاک ڈان کسی صورت قابل قبول نہیں، انہوںنے کہاکہ حکومت کہتی ہے کہ اگر لیوی کم کر دیں تو آمدنی کہاں سے ہو گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فارمولا پیش کیا ہے، جواب میں حکومت صرف پریزنٹیشن دے رہی ہے، اپنی ٹیم کو کہہ دیا اگر حکومت نے اسی طرح ٹالنا ہے تو مذکرات ختم کر دیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں سرکاری طیارہ نجی کاموں کے لیے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے، اس کا آڈٹ ہونا چاہیے کہ یہ طیارہ کیسے اور کیوں خریدا گیا۔









