رانا ثناء اللہ 10

18ویں ترمیم کے بینیفشری وفاق اور چاروں صوبے تھے’رانا ثنا اللہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول گلگت بلتستان کے عوام کو کہنا چاہتے تھے کہ (ن) لیگ کوووٹ نہ دیں وہ آپ کو بیچ دیں گے،الیکشن مہم کے دوران یہی کچھ کہا جاتا ہے،بلاول اس کے علاوہ کیا کہیں گے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بینیفشری وفاق اور چاروں صوبے تھے، 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو وسائل ملے وہ اس کے مطابق اختیارات بھی لے لیں، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ایک سوشل ویلفیئر اسکیم ہے،ایسی اسکیموں کو صوبے زیادہ بہتر انداز میں مینج کر سکتے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد ویسے بھی یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام صوبوں کو منتقل کرنے کی مخالف ہے،پیپلزپارٹی کا متفق نہ ہونا ہمیں اپنی تجویز پر بات کرنے سے نہیں روک سکتا، وفاقی حکومت کی ضد نہیں ہے کہ این ایف سی میں ریشو کو آگے پیچھے کریں،بی آئی ایس پی اگلے سال بڑھ جائے گا،حکومت اور دفاع کا شعبہ ادھار پر چلتا ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد ویلفیئر اسکیمیں صوبوں کا کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں