محسن نقوی 8

وزیر داخلہ سے برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاوس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ، فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لئے قابل تحسین کاوشیں کیں۔ لارڈ ضمیر چوہدری نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سیپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی مشترکہ کوششوں جاری ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشااللہ اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں