بلاول بھٹو زرداری

18ویں ترمیم کی منظوری تاریخ سازکارنامہ تھا، اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی آئین شکن اپنی مرضی کانقاب نہیں لگا سکتا،بلاول بھٹو

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کی منظوری تاریخ سازکارنامہ تھا، اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی آئین شکن اپنی مرضی کانقاب نہیں لگا سکتا۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اٹھارویں ترمیم کے 12سال مکمل ہونے کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کی منظوری تاریخ سازکارنامہ تھا ، اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی آئین شکن اپنی مرضی کانقاب نہیں لگا سکتا ،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دستور کی پاسداری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی اٹھارویں ترمیم پر مکمل عملدرآمد کیلئے سرگرم عمل ہے ، بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ حتمی فتح عوام کی ہوگی ۔