شیری رحمن 79

یونان کشتی کے ہولناک سانحے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، قیمتی انسانی جانوں کا یہ نقصان ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے، شیری رحمان

اسلا م آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یونان کشتی کے ہولناک سانحے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا،

قیمتی انسانی جانوں کا یہ نقصان ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان تمام خاندانوں کے لیے دعائیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ کیسے اور کیوں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں