ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بھارتی معروف جوڑی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے رات کو سونے کا متاثر کن معمول ، اداکارہ نے بتادیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جوڑی دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے جس کی وجہ ان شخصیات کا شوبز اور کرکٹر سے وابستہ ہونا ہے۔
گزشتہ دنوں اس جوڑی نے ایک نجی تقریب میں ایک ساتھ شرکت کی، جس دوران ریڈ کارپٹ پر انوشکا شرما سے سوال پوچھا گیا کہ “کیا آپ کی فیملی کا کوئی ایسا دوست ہے جس کے ساتھ آپ اور ویرات صبح 3 بجے پارٹی کر سکیں؟”اس سوال کے جواب میں انوشکا شرما نے کہا کہ” اگر ہم میں سے کوئی بھی صبح 3 بجے جاگتا تو ہم ضرور کسی دوست کو کال کر لیتے مگر ہم صبح 3 بجے تک جاگنا نہیں چاہتے”۔ انہوں نےمزید کہا کہ” ہمیں صبح 3 بجے جاگنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہم رات جَلدی سو جاتے ہیں”۔









