عدالت 9

ہائیکورٹ نے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیکر مسترد کر دی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے ماں باپ کے خلاف اندروج مقدمہ کی درخواست پر ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

جسٹس جواد ظفر نے درخواست گزار ایمان فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ خاوند سے کچھ عرصہ قبل ناچاکی ہو گئی تھی جس پر والدین کے پاس آگئی،خاوند سے جہیز اور زیورات واپس لینے کا کیس کیا تاہم خاوند سے صلح ہونے پر واپس چلی گئیلیکن جب والدین سے زیورات واپس لینے گئی تو انہوں نے دینے سے انکار کر دیا،

جسٹس آف پیس نے دس جون 2026ء کو اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی،استدعا ہے کہ عدالت والدین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں