میئرکراچی 62

گٹر کے ڈھکن خود بنا کر سپلائی کریں گے، میئر کراچی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہاہے کہ واٹر کارپوریشن گٹر کے ڈھکن خود بنائے گا۔کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے باتیں کی جاتی ہیں مگر کام کے اوپر اور نہ چیزوں کو بہتر بنانے کے لئے توجہ دی جاتی ہے۔شہر بھر میں گھلے مین ہولز پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی تو نہیں چاہے گی گٹر کے ڈھکن غائب ہوں، کہیں شرارت تو کہیں چوری چکاری ہوتی ہے، البتہ ہم نے گٹر کے ڈھکن خود بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مرتضی وہابنے کہا کہ واٹر کارپوریشن خریدنے کے بجائے اب خود گٹر کے ڈھکن بنائے گا، روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 ڈھکن بنائے جائیں گے جو مارکیٹ سے تقریبا 800 روپے سستے پڑیں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ پیر سے گٹر کے ڈھکنوں کی سپلائی شروع کردیں گے، البتہ ہم ہر یونین کونسل (یو سی) چیئرمین کو ترقیاتی کاموں کے یکساں مواقع فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں